کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج انڈیکس نے شاندار واپسی کی ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 582 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مارکیٹ ایک بار پھر 1 لاکھ 84 ہزار 920 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ میں آج کی تیزی گزشتہ روز کے بڑے نقصان کے بعد دیکھی جا رہی ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ اس قدر دباؤ کا شکار تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 6 اہم نفسیاتی حدیں ٹوٹ گئی تھیں۔
آج کی ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ روز کا بڑا خسارہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔




