پاکستان
Trending

گوادر یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ‘فکری نشست: حقائق سامنے آنے پر پروپیگنڈے کے بادل چھٹ گئے

 

گوادر: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوانوں اور اساتذہ کے ساتھ ایک غیر روایتی اور تفصیلی نشست میں شرکت کر کے دشمن کے منفی بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی آمد پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال پر طلبہ کے ساتھ گھنٹوں طویل نشست کی، جس میں ملکی دفاع اور بلوچستان کی ترقی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ انہوں نے دستاویزی شواہد کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلی ‘مس انفارمیشن’ اور ریاست مخالف بیانیے کا پردہ چاک کیا۔
نشست کے بعد طلبہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ان کے ذہنوں میں موجود بہت سے ابہام کو دور کر دیا ہے۔ "ہمارے پاس بہت سی غلط معلومات پہنچ رہی تھیں، لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا، اس سے ہمیں حقائق سمجھنے میں مدد ملی۔ اب ہمارے ذہن بالکل صاف ہیں۔
تعلیمی ماہرین نے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب اعلیٰ عسکری قیادت خود چل کر نوجوانوں کے پاس آتی ہے اور ان کے سوالات کے جواب دیتی ہے، تو اس سے ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید گہرا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button