پاکستان
Trending

دہشت گردی کا خاتمہ اور صوبائی ترقی: وفاق اور خیبرپختونخوا کا مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے اداروں کو مزید مستحکم کرے۔
وفاق نے خیبرپختونخوا میں تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وفاق کی اہم اکائی ہے اور تمام صوبوں کی یکساں ترقی ہی حکومت کا وژن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button