اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی ترقی اور 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں جاری اصلاحاتی پروگراموں، بالخصوص توانائی، زراعت اور ڈیجیٹل ترقی میں معاونت کو سراہا۔
عالمی بینک کے صدر نے حکومتِ پاکستان کی اقتصادی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی سرمایہ کاری اور قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کر سکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار نگرانی اور بروقت تکمیل پر اتفاق کیا۔




