پاکستان
Trending

پنجاب پولیس اور وفاقی اداروں میں بڑی تبدیلیاں: راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر

 

لاہور/اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، راؤ عبدالکریم کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
تبدیل ہونے والے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو وفاقی وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button