کراچی : سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ پینتیس ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 71 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمت 4,140 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی عوامل اور بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے سونا مہنگا ہو رہا ہے، جس کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔




