لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ایام میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد پنجاب میں عوام کو مسلسل 4 روز کی تعطیلات میسر آئیں گی۔ 5 فروری یومِ کشمیر (قومی تعطیل)، 6 فروری سرکاری تعطیل (پنجاب حکومت کا اعلان)، 7 فروری سرکاری تعطیل (پنجاب حکومت کا اعلان)، 8 فروری ہفتہ وار تعطیل۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان تعطیلات کا مقصد شہریوں کو 5 فروری "یومِ کشمیر” کے موقع پر بھرپور طریقے سے یادگاری سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔




