پاکستان
Trending

"عوام کو روٹی اور بس چاہیے یا کھوکھلا شعور؟” وزیر اعلی مریم نواز کے پی حکومت پر تیکھا طنز

 

راجن پور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور میں گرین بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں "حقوق کے بدلے شعور” دینے کے بیانیے کو عوام کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومتیں وہ ہوتی ہیں جو ترقی کے نام پر لوگوں کا حق کھا جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم بسیں اور سہولیات دے رہے ہیں، جبکہ کے پی میں اپنے حقوق مانگنے والوں کو صرف "شعور” کا لالی پاپ دیا جاتا ہے۔”شعور سے کسی کا پیٹ نہیں بھر سکتا،” مریم نواز نے دوٹوک انداز میں کہا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا لوگ دواؤں اور روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟ یا کوئی بچہ شعور کے سہارے سکول جا سکتا ہے؟۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کا نام لیے بغیر تنقید کی کہ سوال پوچھنے والی بچی کو سیاسی قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے پی میں قانون صرف ورکرز کے لیے ہے جن کے بچے جیلوں میں ہیں، جبکہ حکمرانوں کے اپنے بچے لندن کی ٹھنڈی ہواؤں میں بیٹھے ہیں۔مریم نواز نے پی ٹی آئی قیادت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے بچوں کو کہتے ہیں "پاکستان نہ آنا وہاں گرم ہوا لگے گی” جبکہ غریب کے بچوں کو سڑکوں پر خوار کر کے جیلوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے گرین بس منصوبے کو راجن پور کے عوام کے لیے ایک نئی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ عوام کی محرومیاں دور کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button