پاکستان
Trending

لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی، فائر فائٹرز کی 12 گھنٹے کی جدوجہد رنگ لے آئی

 

کراچی :کراچی کے علاقے لانڈھی میں پلاسٹک تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے صنعتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔ شدید تپش اور دھوئیں کے بادلوں کے درمیان فائر بریگیڈ کے عملے نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے 12 گھنٹے بعد آگ کے پھیلاؤ کو روک کر صورتحال پر قابو پایا۔
سینٹرل فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق، اطلاع ملتے ہی شہر کے مختلف مراکز سے 12 فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ پلاسٹک اور کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے فوراً ہی دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم، فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری فیکٹری کو جلنے سے بچا لیا، جس سے نقصان کے دائرے کو محدود رکھنے میں مدد ملی۔
کمشنر کراچی نے جائے وقوعہ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ فیکٹری میں موجود تمام مزدوروں اور عملے کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button