کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب آئرلینڈ کے خلاف اس کا وارم اپ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔
کولمبو میں خراب موسم کے باعث میدان کھیل کے قابل نہ رہا، جس کے نتیجے میں امپائرز نے ٹاس کیے بغیر ہی میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔




