کھیل
Trending

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا مشن ‘اوپننگ ڈے’، نیدرلینڈز سے مقابلہ اور بادلوں کی آنکھ مچولی

 

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سفر کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ کولمبو کے میدان پر ہونے والے اس ٹاکرے کے لیے شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے، تاہم موسم کی بے یقینی نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
کپتان اور سینئر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم نیدرلینڈز کو آسان حریف نہیں لے رہی اور ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔کولمبو میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے کھیل کے دورانیے میں کمی یا میچ منسوخ ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے ابتدائی میچز میں فتح کلیدی کردار ادا کرے گی۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا تو نیدرلینڈز جیسی چھوٹی ٹیم کے لیے حالات سازگار ہو سکتے ہیں، کیونکہ مختصر فارمیٹ میں ایک یا دو کھلاڑی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر درست فیصلہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button