پاکستان
Trending

پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام، پہیہ جام کا دعویٰ خود ‘جام’ ہو گیا: عطا تارڑ کا تحریک انصاف پر طنز

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے باشعور عوام نے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی کال کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ "پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا”۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور عوام نے سڑکوں پر نکلنے کے بجائے اپنے معمولات کو ترجیح دی۔
عطا تارڑ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ تحریک انصاف کی ہڑتال کی کال کو عوام نے بری طرح مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اب کسی کے ذاتی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ اتوار کی چھٹی کے باوجود بازاروں اور سڑکوں پر بھرپور رونق ہے، جو پی ٹی آئی کے بیانیے کی مکمل شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام اب صرف معاشی استحکام اور ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار کی احتجاجی کالز سے پی ٹی آئی نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو دی ہے اور آج کا دن تحریک انصاف کے لیے ایک سیاسی سبق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button