پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خلاف منبر و محراب متحد: علماء و مشائخ کا فتنہ خوارج کو مسترد کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور اعلامیہ جاری کرتے ہوئے درج ذیل اہم نکات پر زور دیا۔
تمام علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں فتنہ خوارج کی گمراہ کن سوچ اور بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔ علماء نے واضح کیا کہ اسلام امن کا دین ہے اور خودکش حملے کرنے والے گروہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
شرکاء نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بین المسالک ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ علماء کا اتحاد دشمن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کے نظریاتی اور جغرافیائی دفاع کے لیے ریاست اور مذہب کے علمبردار ایک پیج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button