بین الاقوامی
Trending

نشے میں پائلٹ کی گرفتاری، ایئر انڈیا ایک بار پھر عالمی تنقید کی زد میں


بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا ایک بار پھر عالمی سطح پر تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جہاں اس کے ایک پائلٹ کو کینیڈا میں نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے نے بھارتی ایوی ایشن کے نظم و ضبط اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نشے میں تھا اور پرواز سے قبل اس کی حالت مشکوک پائی گئی، جس پر کینیڈین حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ واقعے کے بعد بھارتی سول ایوی ایشن کے نظام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات بین الاقوامی فضائی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ واقعے نے بھارتی ایوی ایشن کے ناقص نگرانی نظام اور اندرونی احتساب کی کمزوریوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button