پاکستان
Trending

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پونے 7 روپے تک اضافے کا امکان، سمری تیار

 

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردّ و بدل کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ وزارتِ خزانہ کو موصول ہونے والی تجاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی ورکنگ کے مطابق قیمتوں میں درج ذیل اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، پیٹرول: فی لٹر قیمت میں 4 روپے 39 پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل۔ قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 05 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی توقع ہے۔
ممکنہ اضافے کی خبریں سامنے آتے ہی عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی۔
حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button