پاکستان
Trending

سندھ حکومت کا جماعت اسلامی کے احتجاج پر ردعمل: "ریڈ زون” ریڈ لائن ہے، شرجیل میمن

 

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کے حالیہ احتجاج کے تناظر میں حکومتی موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کی آڑ میں ریڈ زون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔ شرجیل میمن نے انکشاف کیا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ احتجاج سے قبل ہی جماعت اسلامی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا کہ احتجاج پُرامن ہونا چاہیے اور ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی ہے۔
سینئر وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی، جو کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ احتجاج کا حق اپنی جگہ، مگر ریڈ زون کی حدود کا احترام لازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button