کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج معرکے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے اب 176 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنا ہوگا۔
بھارت کی اننگز کا آغاز اس وقت سنسنی خیز ہو گیا جب پہلے ہی اوور میں اوپنر ابھیشیک شرما صفر پر سلمان علی آغا کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو کیچ تھما بیٹھے۔ تاہم اس کے بعد ایشان کشن نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ تلک ورما 25 رنز بنا کر ایشان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دوسری وکٹ کی شراکت، دونوں کے درمیان 87 رنز کی پارٹنرشپ نے بھارت کو بڑے سکور کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو مزید بڑا سکور بنانے سے روکا۔ انہوں نے لگاتار دو گیندوں پر تلک ورما اور ہاردک پانڈیا (0) کو آؤٹ کر کے بھارتی مڈل آرڈر کو دباؤ میں لایا۔
صائم ایوب: 3 وکٹیں (سب سے کامیاب باؤلر)، شاہین آفریدی، سلمان آغا، عثمان طارق: 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کپتان سوریا کمار یادیو کی 32 رنز کی اننگز نے بھارت کو 175 کے معقول مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کو اب یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اوپننگ بلے بازوں سے ایک مضبوط آغاز کی ضرورت ہوگی۔




