بین الاقوامی
Trending

امریکا میں تاریخی برفانی طوفان کی تباہ کاری: 11 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 40 ملین افراد متاثر

 

نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان (Blizzard) نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں 22 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نیویارک سمیت 11 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ 1960ء کی دہائی کے بعد ہونے والی شدید ترین برفباری ہے، جبکہ نیویارک میں 9 سال بعد پہلی بار ‘بلیزرڈ وارننگ’ جاری کی گئی ہے۔ متاثرہ ریاستوں میں نیویارک، فلاڈیلفیا، نیوجرسی، پنسلوانیا، رہوڈ آئی لینڈ، کنیکٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔ پروازوں کی منسوخی: اب تک 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ نیویارک کے جے ایف کے (JFK) اور نیوارک ایئرپورٹس پر آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔
نیویارک اور نیوجرسی میں سخت سفری پابندیاں عائد ہیں، جبکہ ٹرین اور بس سروس بھی انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔تیز ہواؤں اور بھاری برفباری کے باعث بجلی کے پول گرنے سے 5 لاکھ سے زائد صارفین اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ متعدد شہروں میں سکول بند کر کے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر بند ہیں اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام نے 40 ملین سے زائد متاثرہ شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ برف ہٹانے والی مشینیں شاہراہوں پر کام کر رہی ہیں، تاہم مسلسل برفباری کے باعث راستے صاف کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موسمی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفانی لہر مزید چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button