پاکستان
Trending

ایران پر حملہ؛ وزیراعظم کا کل جماعتی اجلاس طلب، اپوزیشن کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

 

اسلام آباد : خطے کی کشیدہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اپوزیشن قیادت سے ملاقات کی اور انہیں کل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔
اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور جماعتی اختلافات پسِ پشت ڈال کر ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کا مقصد تمام قیادت کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دینا ہے۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت کی جانب سے بریفنگ کی دعوت ملنے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق حساس بریفنگ صرف مخصوص لیڈروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ کا مقام: سیکیورٹی بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دی جائے۔پوری پارلیمنٹ کو موجودہ خطرناک صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے۔

حتمی فیصلہ: اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ وہ اپنے سیاسی رفقاء سے مشاورت کے بعد کل صبح تک حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button