سماجی

حافظ آباد: 2 بچوں کے قاتل ملزم نے خودکشی کر لی

حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔

پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔

حافظ آباد: صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔

چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق فرائض میں کوتاہی اور غفلت پر 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button