پاکستان
Trending

سرحدوں کی حفاظت: چمن میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، پاک فوج کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک

 

چمن ،راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں پاک فوج نے جرات و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو مٹی میں ملا دیا۔ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے گروہ کو پاکستانی حدود میں داخلے سے قبل ہی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ 3 سے 4 خارجیوں نے سرحدی باڑ کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے وہاں موجود الرٹ دستوں نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنایا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ڈھیر ہو گیا، جبکہ دیگر خارجی زخمی حالت میں واپس سرحد پار فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے 5 آئی ای ڈیز (IEDs) اور باڑ کاٹنے والا بھاری سامان برآمد ہوا ہے، جو ممکنہ طور پر تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ملک دشمن عناصر کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں وطنِ عزیز کے دفاع کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button