لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دسمبر 2025 تک صوبے بھر میں 1115 ماحول دوست الیکٹرو بسیں سڑکوں پر لانے کا حکم دے دیا۔ چارجنگ اسٹیشنز اور نئے بس اسٹاپس کی منظوری بھی دے دی گئی۔
چار گھنٹے طویل اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ، پانی اور دیہی ترقی کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات، سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم، اور 5000 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے 148 دیہات کو مثالی ماڈل گاؤں بنانے، لاہور کی 4624 گلیوں کی مرمت اور چنیوٹ و میانوالی میں معدنیاتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت دی۔
مریم نواز نے سرکاری اداروں کو تمام عوامی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔




