پاکستان
Trending

‘لاپتہ افراد’ کے بیانیے کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ سلیم بلوچ ہلاک

 

تربت : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں ‘فتنہ الہندوستان’ کا اہم سرغنہ سلیم بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔ اس ہلاکت نے جہاں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، وہی ‘لاپتہ افراد’ کے نام پر کیے جانے والے ریاست مخالف پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، سلیم بلوچ تربت میں سکیورٹی فورسز کے خلاف تخریبی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے بزدلانہ حملوں میں براہِ راست ملوث تھا اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔
انتہائی اہم انکشاف یہ ہوا ہے کہ سلیم بلوچ کا نام بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہرنگ لانگو اور دیگر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے "لاپتہ افراد” کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ان تنظیموں کی جانب سے مسلسل یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ سلیم بلوچ جبری طور پر لاپتہ ہے، جبکہ حقیقت میں وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہلاکت کی تصدیق: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز نے خود سلیم بلوچ کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ ‘لاپتہ افراد’ کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گرد عناصر کو تحفظ فراہم کیا جاتا رہا ہے تاکہ ریاست کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button