اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تصادم کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور فوجی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی۔
پاکستان اور اردن نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایک مستحکم سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے برادر ملک اردن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مل کر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔




