پاکستان
Trending

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 583 جنگجو ڈھیر، 213 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ، عطا تارڑ کی بریفنگ


اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے "آپریشن غضب للحق” کے حوالے سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں دشمن کو پہنچنے والے ناگزیر جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں نے سرحد پار دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بریفنگ کے دوران آپریشن کی کامیابیوں کو درج ذیل نکات میں واضح کیا۔ کارروائیوں کے دوران اب تک 583 افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 795 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ مزید برآں، 38 اہم پوسٹوں کو پہلے قبضے میں لیا گیا اور پھر انہیں مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران دشمن کے 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئی ہیں۔افغانستان کے اندر 64 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائیوں میں انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button