پاکستان
Trending

پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کے رویے پر ثالث بھی مایوس

 

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ طالبان کی غیر لچکدار پالیسی کی وجہ سے ثالث ممالک نے بھی مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے۔

خواجہ آصف کے مطابق پاکستانی وفد خالی ہاتھ واپس آیا، جو ثالثوں کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وفد محض زبانی یقین دہانیوں پر اصرار کرتا رہا جبکہ پاکستان نے تحریری معاہدے پر زور دیا، جسے طالبان نے قبول کرنے سے انکار کیا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا، تاہم پاکستان امن کی پالیسی پر قائم ہے اور سیزفائر برقرار ہے۔

استنبول میں مذاکرات کا یہ تیسرا مرحلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button