کھیل
Trending

بھارت کا عالمی کرکٹ پر قبضہ: نیوزی لینڈ کو فائنل میں آؤٹ کلاس کر دیا، تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 

احمد آباد : بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 96 رنز کی بھاری شکست سے دوچار کر کے تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی اور پھر عمدہ بولنگ کے ذریعے کیویز کو بے بس کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ دی، لیکن ہوم ٹیم کے بیٹرز نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 255 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا۔سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر اننگز کے ہیرو ٹھہرے۔ابھیشیک شرما اور ایشان کشن دونوں نے برق رفتار نصف سنچریاں (بالترتیب 52 اور 54 رنز) اسکور کئے۔شیوم دوبے نے آخری لمحات میں صرف 8 گیندوں پر 28 رنز بنا کر کیوی بولرز کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔
256 رنز کے ناممکن ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ٹم سیفرٹ (52) اور مچل سینٹنر (47) کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔جسپریت بمرا نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں لے کر کیوی بیٹنگ کو ملیا میٹ کر دیا۔بھارت اس فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے، جس نے تین بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button