اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تیل و گیس سیکٹر کی ترقی پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے ذخائر کی دریافت ترجیح ہونی چاہیے اور سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کیا جائے تاکہ شفافیت بڑھے اور سمگلنگ روکی جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار آر ایل این جی کنکشنز کا ہدف پورا کیا جائے گا۔




