پاکستان
Trending

سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت: پاک بحریہ نے ‘آپریشن محافظ البحر’ کا محاذ سنبھال لیا

 

کراچی: پاک بحریہ نے ملک کی معاشی شہ رگ اور سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر ‘آپریشن محافظ البحر’ شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر (ISPR) کے مطابق، یہ آپریشن حالیہ سمندری سکیورٹی چیلنجز اور قومی جہاز رانی کو درپیش ممکنہ خطرات کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔
پاکستان کی 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے، جسے محفوظ بنانا اس آپریشن کا اولین مقصد ہے۔ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے والے جہازوں (Oil & Gas Tankers) کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا خصوصی اسکواڈ تجارتی جہازوں کے ساتھ سفر کر کے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، آپریشن کے تحت تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس وقت بھی دو تجارتی جہازوں کو بحریہ کے دستوں کی حفاظت میں منزل کی جانب لایا جا رہا ہے، جن میں سے ایک جہاز آج کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔ پاک بحریہ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے درمیان قریبی رابطہ برقرار ہے تاکہ ملکی و بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں کسی تعطل کے بغیر جاری رہ سکیں۔
پاک بحریہ نے واضح کیا ہے کہ وہ سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا پیشہ ورانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button