پاکستان
Trending

بھارت ‘فتنہ الخوارج’ کا سرپرستِ اعلیٰ ہے، پاکستانی کارروائی پر واویلا بلاجواز: ترجمان دفترِ خارجہ

 

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف اپنے حالیہ آپریشن پر بھارتی اعتراضات کو "مضحکہ خیز اور منافقت کی انتہا” قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ایک پریس ریلیز میں بھارتی بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ایک جائز اور خود مختار دفاعی کارروائی تھی، جس پر بھارت کا سیخ پا ہونا اس کے اپنے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی: ترجمان نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے خطرناک گروہ بھارتی آشیرباد سے افغان سرزمین پر پل رہے ہیں اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کی حالیہ تباہی نے بھارت کے ‘اثاثوں’ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔
طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سرپرستی فوری بند کرے، کیونکہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا۔بھارت کا دوہرا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ایک طرف وہ امن کا دعویدار بنتا ہے اور دوسری طرف دہشت گردوں کی نرسری چلاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button