بین الاقوامی
Trending

ایران پر حملے کا منصوبہ تیار: صدر ٹرمپ کی جانب سے محدود فوجی کارروائی کا گرین سگنل

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی اہم تنصیبات پر محدود حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا مقصد ایران کے ساتھ مکمل جنگ چھیڑنا نہیں بلکہ اس کی فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا کر یہ پیغام دینا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکی شرائط نہ ماننے کی قیمت کیا ہو سکتی ہے۔ یہ محدود فوجی کارروائی تہران پر "انتہائی دباؤ” ڈالنے کی مہم کا پہلا مرحلہ ہوگی، جس کے بعد مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ "اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ایران کو ایسا کچھ دیکھنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا”۔
خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے اور لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ ایران نے بھی جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنے میزائل سسٹم کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button