کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے ایران سے سمندر کے راستے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق، مشکوک لانچ "ال خولہ” سے 18 ہزار 271 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 49 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔
کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ لانچ ماڑہ کے قریب پکڑی گئی اور اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی 2 کروڑ روپے مالیت کی لانچ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لے کر لانچ اور ڈیزل کو اے ایس او گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔




