واشنگٹن: امریکہ نے گرین کارڈ لاٹری (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم اور براؤن یونیورسٹی و ایم آئی ٹی میں حالیہ فائرنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
فائرنگ کا ملزم پرتگال کا شہری کلاڈیو نیوس ویلینتے تھا، جس نے 2000 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آمد کی اور 2017 میں گرین کارڈ حاصل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خودکشی کر لی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے کہا کہ ایسے افراد امریکا میں داخل ہونے کے اہل نہیں تھے، اور ناقدین کا کہنا ہے کہ واقعہ امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔




