پاکستان
Trending

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں نے دشمن کے ایجنڈے کو مات دے دی: حافظ طاہر اشرفی

ایران اور عرب ممالک کا پاکستان کو بطور 'ثالث' تسلیم کرنا بڑی فتح ہے، استحکامِ پاکستان سیمینار سے خطاب

 

لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بہترین اور جرات مندانہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر ایک کلیدی کھلاڑی بن کر ابھرا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ختمِ نبوت سنٹر میں منعقدہ "استحکامِ پاکستان سیمینار” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی مربوط کوششوں سے پاکستان کو ڈی ٹریک کرنے والے عناصر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کو اہمیت دے رہی ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی ہم آہنگی موجود ہے۔

علاقائی صورتحال اور ثالثی کا کردار: حافظ طاہر اشرفی نے انکشاف کیا کہ ایران اور عرب ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی غیر جانبداری اور صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے اسے بطور ثالث تسلیم کیا ہے۔ پاک افغان تعلقات کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ خطہ امن کا گہوارہ بن سکے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین بشمول رائے ظفر علی خان، علامہ عبدالغفار روپڑی اور مولانا رمضان سیالوی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب، قطر اور دبئی پر حملے کی سازش کو ایران نے بے نقاب کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان کے تدبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران نے امتِ مسلمہ کو متحد ہونے کا ایک تاریخی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
سیمینار کے اختتام پر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ اسعد عبید اور زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے "وحدت کے بیانیے” کو ہر صورت آگے بڑھانا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button