اسلام آباد :مشرقِ وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا۔ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اپنے اعلیٰ سطحی وفود کے ہمراہ دفترِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسحاق ڈار نے مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر ‘روڈ میپ’ پر اتفاق کیا گیا۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید خونریزی کو روکنے کے لیے اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ملاقات کے دوران پاکستان، مصر اور ترکیہ نے اپنے برادرانہ تعلقات کو معاشی، دفاعی اور سفارتی محاذ پر مزید بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔




