پاکستان
Trending

پاک فضائیہ نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا، ریاست اور علماء دشمن کے خلاف متحد ہیں: طاہر اشرفی

 

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں امن و سلامتی کی اصل ضمانت وہاں کی مضبوط فوج ہوتی ہے۔ پاک فضائیہ نے معرکہِ حق کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملا کر اسے عالمی سطح پر رسوائی سے دوچار کیا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں ناکام ہو چکا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہو گیا، اور آج پاکستان دنیا میں امن کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے سنگین الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے استعمال کر رہا ہے اور وہاں سے دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جا رہا ہے تاکہ معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ‘بنیان المرصوص’ میں پاکستان کو فتح یاب کیا اور ہم ایک بزدل دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک بھر کے 15 ہزار سے زائد علماء نے ‘پیغامِ پاکستان’ پر دستخط کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پوری مذہبی قیادت ریاست اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button