اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی پیشکش کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، پارلیمانی سیکرٹریٹ نے تیاریاں تیز کر دیں۔قومی اسمبلی کا اہم بجٹ اجلاس 10 جون کو شام 5 بجے شروع ہوگا۔
بجٹ سیشن کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نئے مالی سال کا سالانہ بجٹ اور فنانس بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔




