بین الاقوامی
Trending

‘جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے’، امریکی معیشت کو بڑی قیمت چکانے کی ایران کی وارننگ

 

تہران :ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات اور "پراجیکٹ فریڈم” جیسے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت کسی بھی مہم جوئی کا کچلنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی "غلط حکمت عملی” خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے جس کا سب سے بڑا نقصان خود امریکہ کو ہوگا۔
اسپیکر قالیباف نے امریکی عوام اور پالیسی سازوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی عسکری فیصلے کی صورت میں امریکی ٹیکس دہندگان کو ناقابلِ برداشت قیمت چکانا پڑے گی۔ جتنا وقت ضائع کیا جائے گا، امریکہ کے لیے واپسی کے راستے اتنے ہی کٹھن ہوتے جائیں گے۔
ایرانی قیادت نے اپنی 14 نکاتی تجویز کو میز پر موجود واحد قابلِ قبول حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کیے بغیر خطے میں امن کا خواب ادھورا رہے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رعایتوں کے خاتمے کا دعویٰ ایران کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
ایران کی جانب سے یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کی تجاویز کو "احمقانہ” قرار دے کر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ ایرانی اسپیکر کے بقول، تہران کسی جنگ کا خواہش مند نہیں لیکن اگر اسے مسلط کیا گیا تو ایرانی افواج اس کا "بھرپور اور عبرتناک” جواب دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button