بنوں: بنوں کے علاقے ہوید میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا اور امن و امان کو بحال کرنا تھا۔

فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ اس دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھروں کو مسمار بھی کیا گیا۔
آپریشن کے اختتام پر اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لیے اہم قرار دیا اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیرپا امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا




