ہماچل پردیش:بھارت کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں نے زبردست تباہی مچادی ہے۔ ہماچل پردیش میں اب تک 320 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد اس ریاست کو سرکاری طور پر آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب، دہلی، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی بارشوں کا شدید اثر ہے، جہاں سینکڑوں مکانات اور سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
دہلی میں دریائے جمنا کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور اسکول و دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بھی مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ انسانی جانوں کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔




