پاکستان
Trending

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

 

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات پر مبنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کیے گئے اس آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button