پاکستان
Trending

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری: ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ قریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت رنگ لے آئی، وزیر اعظم شہباز شریف

 

بیجنگ :وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک مقتدر تقریب کے دوران عالمی برادری کو مژدہ سنایا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین طویل کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہو چکی ہیں اور تمام تر معاملات اب درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ اور دنیا بھر میں مستقل امن کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

عظیم عوامی ہال میں پاک چین قیادت کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی مدبرانہ حکمتِ عملی کے ذریعے ایرانی اور امریکی مقتدر حلقوں کے مابین رابطوں کے تعطل کو توڑا اور اس ڈیل کو ممکن بنانے میں کلیدی ترین سفارتی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے چینی صدر کے پیش کردہ ۴ نکاتی امن ایجنڈے کی بھی مکمل تائید کرتا ہے۔

تقریب کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ نے پاکستان کے اس مصالحتی اور غیر جانبدارانہ کردار کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی استحکام کے لیے ایک مخلص اور ذمہ دار ملک کا ثبوت دیا ہے۔ چینی وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین تزویراتی (Strategic) اور معاشی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا کیونکہ پاکستان چین کا وہ قابلِ اعتماد اور آہنی بھائی ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button