پاکستان
Trending

بھارت کے ‘سندور فیز 2’ دہشت گردی اور اسرائیلی مکر و فریب کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بجٹ میں ریلیف کیلئے کوشاں ہیں: رانا ثناء اللہ

 

اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ‘سندور فیز 2’ کے نام سے نئی دہشت گردی کا آغاز کر رکھا ہے جبکہ اسرائیل اور نیتن یاہو جیسے مکار دشمن کی یہ سازش ہے کہ مسلم امہ آپس میں الجھی رہے۔ تاہم، پاکستان کی دانشمندانہ حکمتِ عملی کی بدولت پوری دنیا ہمیں امن کے پاسدار کے طور پر دیکھ رہی ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارکباد کے مستحق ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے آئندہ مالیاتی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت ایسی تجاویز پر غور کر رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر عوام کو ریلیف دیا جا سکے، خصوصاً تنخواہ دار اور مظلوم طبقات کا لحاظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ جنگی صورتحال اور عالمی حالات آڑے نہ آتے تو وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا پروگرام تھا، مگر موجودہ حالات کے باعث ریلیف میں کچھ فرق ضرور آئے گا۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب میں انتظامی اصلاحات کی وجہ سے اب لوگوں کو ریلیف کے حصول کے لیے کسی جگہ لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا اور نہ ہی ہاتھ پھیلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کی امن پسند پالیسیوں کے باعث نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کو استحکام حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button