ٹنڈو جام :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی بقا اور ترقی کا راز رواداری، بھائی چارے اور باہمی مفاہمت میں پنہاں ہے، اور عید کا دن ہمیں تمام تر پرانے اختلافات کو بھلا کر ایک ہونے کا درس دیتا ہے۔
اوول ہاؤس راہوکی میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں متحد ہو کر یہ پیغام دینا ہے کہ انسانیت سب سے مقدم ہے اور ہر انسان کی جان بے حد قیمتی ہے۔ انہوں نے معاشرے سے نفرتوں کے خاتمے کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امن و امان کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی اہم اور مخلصانہ کوششیں کی ہیں، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قوم عید کی خوشیوں میں باہمی محبت اور یگانگت کے جذبے کو فروغ دے گی۔




