پاکستان
Trending

الیکشن کا دن عوام کے فیصلے کا دن ہے، گلگت بلتستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: آصفہ بھٹو

ہنزہ:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے کیونکہ الیکشن کا دن عوام کے فیصلے کا دن ہوتا ہے، اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے غریب دشمن قوتوں کو مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی آباد، ہنزہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ہنزہ آمد پر عوام کی جانب سے ملنے والی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اس خطے سے رشتہ دہائیوں پر محیط اور دلوں کا رشتہ ہے جسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔

اپنے خطاب میں انتخابی نشان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘تیر’ صرف ایک نشان نہیں بلکہ غریب کی امید، روزگار کی ضمانت اور جمہوریت کی اصل پہچان ہے۔ پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوام کی فلاح و بہبود ہے اور ہم گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو طاقت دی اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی جبکہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان دے کر اس کاروان کو آگے بڑھایا۔ اب ہم نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر کے اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنا کر ان شہید قائدین کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button