پاکستان
Trending

پاک ایران سکیورٹی اور سفارت کاری: وزیر داخلہ محسن نقوی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا گائیڈ لائنز پلان لے کر تہران روانہ

اسلام آباد: خطے کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے درمیان، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم سفارتی اور سیکیورٹی مشن پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کو پاک ایران تعلقات اور سرحدی استحکام کے حوالے سے انتہائی کلیدی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے اس اہم دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام ایرانی حکام کو پہنچایا جائے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دورے سے قبل وزیر داخلہ کو تہران میں ہونے والی بات چیت کے ایجنڈے اور مذاکرات کے خدوخال پر خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنے قیام کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سکیورٹی قیادت اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں انسدادِ دہشت گردی، بارڈر سیکیورٹی اور دوطرفہ اسٹریٹجک امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button