پاکستان
Trending

ایف بی آر آڈٹ سے استثنیٰ اور فکسڈ ٹیکس: چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت کا بڑا ریلیف پیکیج

 

اسلام آباد: حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ہراساں کیے جانے سے بچانے کے لیے تاریخی فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق 20 کروڑ روپے تک کے سالانہ ٹرن اوور والے تاجر محض 1 فیصد فکسڈ ٹیکس دے کر عمومی آڈٹ سے مکمل استثنیٰ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ان کا پرانا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی اس میں ایڈجسٹ ہو جائے گا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے واضح کیا کہ اس اسکیم کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جس کے لیے دکانداروں کو صرف ایک صفحے کا فارم اور کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔ اسکیم کا حصہ بننے والے تاجروں کو ایف بی آر کی خصوصی شناختی پلیٹ بھی جاری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button