پاکستان
Trending

پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت، دوست ممالک کے کیڈٹس بھی فارغ التحصیل

 

کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پاکستان کے علاوہ بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے، جس سے پاکستان نیوی کے تربیتی اداروں پر دوست ممالک کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سول و عسکری حکام اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button