پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میانوالی اور مظفرگڑھ کا دورہ کریں گی

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میانوالی اور مظفرگڑھ کے اہم دورے پر روانہ ہوں گی۔ میانوالی میں وہ جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 15 ماحول دوست بسیں شہر میں چلائی جائیں گی۔

الیکٹرک بسوں کا یہ منصوبہ شہریوں کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، وزیراعلیٰ مظفرگڑھ کے علاقے علی پور پہنچیں گی، جہاں وہ ایک سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کریں گی۔ اس موقع پر مریم نواز سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گی اور ان کی شکایات اور مسائل سنیں گی۔

علاقے میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بھی وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کاموں کی نگرانی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button