پاکستان
Trending

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی توسیع کا فیصلہ، 550 نئی بسیں نظام کا حصہ بنیں گی: شرجیل میمن

 

کراچی :سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 50 ڈبل ڈیکر بسوں اور 500 نئی الیکٹرک بسوں کی شمولیت سے صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں مثبت تبدیلی آئے گی اور شہریوں کو جدید سفری سہولتیں میسر ہوں گی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ بس ڈپو کے قیام کے لیے اضلاع میں دستیاب خالی سرکاری اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button